117
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اسمبلی کے 40ویں اجلاس کی اگلی نشست وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہو گی۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوگا جس میں مہمانوں اور ارکان کے سٹاف پر پابندی ہوگی۔
گیلریوں میں کوئی مہمان نہیں آ سکے گا تاہم صحافیوں کو کامیڈی گیلری سے کوریج کی اجازت ہوگی۔