قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر ہوگا، اجلاس کی صدارت نگرا ن وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کریں گے, آرمی چیف، نیول اور پاکستان ایئر فورس کے سربراہان اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکار شرکت کریں گے.
خصوصی اجلاس میں پاکستان ایران کشیدگی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی، قومی سلامتی کمیٹی اس کے علاوہ امن و امان کی صورتحال پر بھی اہم فیصلے کرے گی, وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج منعقد ہوگا جس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا
واضح رہے کہ میزائل حملے کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے ایرانی صوبے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا. انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کا نام ’’ڈیڈلی سرمچر‘‘ تھا جس کے دوران پاکستان میں کام کرنے والے بہت سے دہشت گرد مارے گئے.