اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ذہنی طور پر مردہ شخص نے بھارت میں 4 لوگوں کی جان بچا لی ۔
ذہنی طور پر مردہ قرار دئیےگے مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شہری کو 25 فروری کو نئی دہلی میں پیش آنے والے حادثے میں شدید زخمی ہونے کے باعث تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔
تاہم دماغ میں خون جمع ہونے کی وجہ سے پیر کو ڈاکٹروں نے انہیں برین ڈیڈ قرار دے دیا۔مزید مشاورت کے بعد مریض کے اہل خانہ نے دوسرے مریضوں کی جان بچانے کے لیے اس کا دل، جگر اور دونوں گردے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق برین ڈیڈ مریض کے اعضاء کو 4 مختلف مریضوں میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے، جنہیں ان اعضاء کی اشد ضرورت تھی۔
آپریشن کرنے والے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ میں عضو عطیہ کرنے والے مریض کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے 4 مریضوں کو دوسری زندگی دی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل سے دوسرے لوگوں کو بھی اعضاء کے عطیہ کے لیے خود کو رجسٹر کرنے کی ترغیب دینی چاہیے۔