جبل نور کی زیارت کیلئے آنیوالی خاتون سے بندر کپڑا چھین کر فرار

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  مکہ مکرمہ کے قریب جبل نور پہاڑ سے ایک بندر ایک عورت کا کپڑا چھین کر بھاگ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے جبل نور سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک بندر کو سیاہ عبایہ میں ملبوس خاتون سے سفید کپڑے چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل بھی بندروں کی جانب سے زائرین کے ہاتھوں سے چیزیں چھیننے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں، دوسری جانب جبل نور پر آنے والے زائرین بندروں کو کیلے اور دیگر اشیائے خوردونوش کھلاتے ہوئے بھی دیکھے گئے ہیں۔واضح رہے کہ مکہ مکرمہ آنے والے عازمین جبل نور اور غار حرا کی زیارت کے لیے طویل اور دشوار گزار راستہ اختیار کرتے ہوئے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس سال 157,000 پاکستانی عازمین حج فریضہ حج ادا کرنے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 81 ہزار عازمین سرکاری اور 76 ہزار نجی حج سکیموں کے ذریعے حج کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca