177
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 7 بچوں کی ماں کے ہاں بیک وقت مزید5 بچوں کی پیدائش پولینڈ کے شہر کراکو سے تعلق رکھنے والی ڈومینیکا کلارک نے اتوار کو بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا۔
ڈومینیکا کلارک پہلے ہی 7 بچوں کی ماں ہیں جن کی عمریں 10 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے آپریشن کے ذریعے بچوں کو جنم دیا، 5 بچوں میں 2 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں، نومولود کو سانس لینے میں تکلیف ہے جس کے لیے انہیں آکسیجن دی جارہی ہے جب کہ ڈومینیکا کی صحت بالکل درست ہے۔؎
یہ بھی پڑھیں
بھارت میں ایک خواجہ سرا باپ نے صحت مند بچے کو جنم دے دیا
37 سالہ خاتون نے پیدائش کو ایک معجزہ قرار دیا کیونکہ ہسپتال کے حکام نے انہیں بتایا کہ 52 ملین میں سے ایک جوڑے کو بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش کا امکان ہوتا ہے۔