کرکٹ کھیلتے ہوئے بچوں پر مٹی کا تودہ گر گیا،8جان کی بازی ہار گئے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )شانگلہ میں کرکٹ کھیلنے والے بچوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 8 بچے جاں بحق ہوگئے اطلاعات کے مطابق مارتونگ میں کھیلتے بچوں پر مٹی کا تودہ گر گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ملبے تلے سے 8 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ مقامی لوگوں کے مطابق ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
حکام کے مطابق تین ایمبولینسیں اور ریسکیو ٹیم کے 22 اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں۔

پہاڑی علاقوں میں اکثر وبیشتر تودے گرنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور خاص کر مون سون کے موسم میں ایسے واقعات ہوتے ہیں دریائوں والے علاقوں میں بھی شہریوں اور بچوں کو ایسے علاقوں میں جاتے وقت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے مون سون کے موسم میں بارش ہونے کے باعث زمین کے کئی حصے پانی لگنے کے باعث کچے ہوتے ہیں اور اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں دریائوں اور ندی نالوں میں بھی ان دنوں طغیانی ہوتی ہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com