گوگل میپس میں کی گئی نئی تبدیلی جو صارفین کو پسند نہیں آئی

اب کمپنی نے گوگل میپس کے یوزر انٹرفیس میں اہم تبدیلی کی ہے۔اس تبدیلی کی وجہ سے گوگل میپس سروس زیادہ تر لوگوں کو پہلے سے مختلف نظر آنے لگی ہے۔اس تبدیلی کی اطلاع سب سے پہلے ستمبر میں دی گئی تھی لیکن اب اسے صارفین تک پہنچا دیا گیا ہے۔یہ اپ ڈیٹ فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے گوگل میپس کے رنگوں کو تبدیل کرتا ہے۔پہلے گوگل میپس میں سڑکوں کے لیے پیلا رنگ استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب یہ گرے ہو گیا ہے جب کہ جنگلات کے لیے گہرا سبز رنگ استعمال کیا جا رہا ہے۔پانی کے لیے سبز نیلا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پارکوں کے لیے نیلا سبز استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

 گوگل کروم میں ایک نیا اور بہترین فیچر متعارف  

آپ اوپر دی گئی تصویر سے یوزر انٹرفیس میں تبدیلی کا موازنہ بھی کر سکتے ہیں۔

یہ تصویر دکھاتی ہے کہ پرانے (بائیں) اور نئے (دائیں) ڈیزائن کتنے مختلف ہیں۔

بظاہر یہ کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہے لیکن بہت سے صارفین نے اسے پسند نہیں کیا اور آن لائن فورمز پر بہت سی شکایات کی گئیں۔ان صارفین نے اعتراض کیا کہ رنگ بدلنے سے ان کے لیے راستوں کی شناخت مشکل ہو گئی جب کہ پارک اور پانی تقریباً ایک جیسا محسوس ہوتا ہے۔اگر آپ کو گوگل میپس کی یہ نئی تبدیلی پسند نہیں ہے تو آپ ڈارک موڈ پر سروس استعمال کر سکتے ہیں جو پرانے یوزر انٹرفیس کو برقرار رکھتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔