خاندانی انصاف کی نئی حکمت عملی البرٹنز کیلئے فیملی کورٹ کےمعاملات آسان بنادے گی

خاندانی معاملات کو عدالتوں سے باہر ہی حل کرلینا بچوں اور خاندانوں پر دباؤکو کم کر سکتا ہے۔ البرٹا کی حکومت البرٹنزکی مدد کیلئے خاندانی انصاف کے نظام کو بہتر بنا رہی ہے، خاص طور پر ایسے لوگوں کیلئے جو خودکو ایسے معاملات کے حل کیلئے پیش کرتے ہیں جیسےکہ طلاق، ازدواجی ساتھی کے نان و نفقے کے معاہدے، والدانہ فرائض کے بندوبست یا چائلڈ سپورٹ کے حکم نامے، عائلی قانون کے مسائل کو تیزی سے حل کرنا۔

فی الوقت، فیملی جسٹس خدمات مختلف عدالتوں میں مختلف ہیںاور پھر آیاکہ البرٹنزکو مخصوص خدمات تک رسائی حاصل ہے یا نہیں اس کا انحصار اس بات پر ہےکہ ان کا مقدمہ کس عدالت یا قانون کے دائرہ عمل میں آتا ہے۔ فیملی جسٹس کی نئی حکمت عملی البرٹا کورٹ آف جسٹس اورکورٹ آف کنگز بینچ آف البرٹا دونوں میں خدمات کو ہم آہنگ کرنے میں مدد دےگی، تاکہ البرٹنز ایک ہی قِسم کی خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں اس بات سے قطع نظرکہ وہ کس عدالت میں پیش ہوتے ہیں۔ اس حکمت عملی کو تیارکرنےکیلئے البرٹا کی حکومت نےکورٹ آف جسٹس اورکورٹ آف کنگز بینچ آف البرٹا کے ساتھ مل کرکام کیا۔
"البرٹا کی حکومت پہلے ہی سے مشکل وقت کے دوران البرٹنز پر خاندانی قانون کے معاملات سے نمٹنےکے دباؤ کو کم کرنے کیلئے خاندانی انصاف کے نظام کو مزید قابل رسائی بنا رہی ہے۔ ہم قبل از عدالت خدمات کو بڑھا رہے ہیں تاکہ البرٹنزکو دعویٰ دائرکرنے یا عدالت میں پیشی سے پہلے خدمات کے ایک سلسلے تک رسائی مل سکے۔”
مِکی ایمری(Mickey Amery)، وزیرِ انصاف اور اٹارنی جنرل

فیملی جسٹس اسٹریٹیجی کو ایڈمنٹن اورکیلگری میں پری کورٹ سروسزکو وسعت دینےکیلئے 2023ء کے بجٹ سے 5 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری حاصل ہوئی۔ یہ خدمات، بشمول تنازعات کے متبادل حل، خاندانی عدالت کےکونسلرز، اور والدانہ فرائض کی مداخلتیں، یہ فیصلہ کرنے میں البرٹنز کی مددکر سکتی ہیں کہ آیا وہ خاندانی معاملہ عدالت سے باہر طےکرنا چاہتے ہیں یا اگر وہ عدالت جانےکا فیصلہ کرتے ہیں تو عدالتی طریقہ کارکو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
علاوہ ازیں، البرٹاکی حکومت فیملی ریزولوشن ہب آن لائن ٹول متعارف کروا رہی ہے تاکہ خاندانی قانون کے معاملات سے نمٹنے والے البرٹنزکو معلومات فراہم کی جائیں۔ جب البرٹنز طلاق کا معاملہ شروع کر رہے ہوں، سرپرستی کیلئے درخواست دے رہے ہوں یا والدانہ فرائض کے بندوبست پر دوبارہ بات چیت کر رہے ہوں تو فیملی ریزولوشن ہب ان کے آپشنز اور اگلے اقدامات کو دریافت کرنےکا ایک نیا طریقہ مہیا کرےگا۔ یہ پلیٹ فارم صوبے بھر کے البرٹنز کو دسمبر میں دستیاب ہوگا۔

"خاندانوں کی مددکرنےکیلئے مربوط ہم آہنگی کی کاوشیں نہایت اچھی طرح سمجھ میں آنے والی بات ہے۔ ہم فیملی جسٹس اسٹریٹیجی سروس ڈلیوری ماڈل میں ان طریقوں پر اظہار تحسین کرتے ہیں جو تنازعات کے متبادل حل کے وسائل اور مستند ثالثی پریکٹیشنرزکو رابطےفراہم کرنے میں مدد دیں گے۔ ہم البرٹا کے خاندانوں کی فلاح و بہبودکو بہتر بنانے اور فروغ دینے میں شریک کار بننےکے منتظر ہیں۔”
لِن کنگ (Lynn King)، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آلٹرنیٹو ڈِسپیوٹ ریزولوشن انسٹیٹوٹ آف البرٹا
خاندانی انصاف کی نئی حکمت عملی جو البرٹاکی عدالتوں میں شروع کی جا رہی ہے وہ والدین کو اپنے معاون والدانہ فرائض اور متعلقہ معاملات کو نیویگیٹ کرنےکیلئے جدوجہد کرنےکا موقع فراہم کرےگی تاکہ وہ ان مشکلات کو غیر مخالفانہ اور زیادہ خاندان دوست انداز میں سنبھال سکیں۔ خاندانی تنازعات کا حل، زیادہ ترصورتوں میں، خاندانوں کیلئے مالی اور جذباتی اخراجات کو نمایاں طور پرکم کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کسی حل تک پہنچنےکیلئے درکار وقت کو بھی کم کرتا ہے۔”
شیرن جےکرکس(Sharon J. Crooks)، بورڈ چیئر، البرٹا فیملی مِیڈی ایشن سوسائٹی
البرٹا میں خاندانی قانون کے معاملات کی سماعت البرٹا کی کنگز بینچ کورٹ اور البرٹا کورٹ آف جسٹس میں کی جاتی ہے۔
• ہر سال، البرٹاکی کنگز بینچ کورٹ تقریباً 60,000 نئے سول اور خاندانی معاملات دیکھتی ہے، 9,000 طلاقوں کے فیصلے اور 350 سول اور خاندانی مقدموں کی سماعت کرتی ہے۔
• البرٹاکورٹ آف جسٹس سالانہ تقریباً 17,000 خاندانی اور بچوں کے تحفظ کے مقدمات کی سماعت کرتی ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com