پاکستان میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ تیار،ہوائیں خلیج بنگال سے ملک میں داخل

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) پاکستان میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو تیار، ہواؤں کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہوگا۔
خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہونے والی ہواؤں کے باعث آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی اور شمالی وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جب کہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں سیلاب اور شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسم کی صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب سمندری طوفان اسنا گوادر سے 370 کلومیٹر دور ہے، محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا دسواں الرٹ بھی جاری کر دیا ہے، جب کہ سمندری طوفان شمال مغربی بحیرہ عرب میں
دوسری جانب سندھ کے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، جب کہ کراچی میں بارش کے بعد سیوریج کا نظام اور سڑکیں درہم برہم، شاہراہوں پر گڑھے پڑ گئے، سیوریج اور بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہے۔ .

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔