اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
سوات کے میدانی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے، حالیہ بارش اور برفباری کے بعد سوات کے میدانی اور بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جب کہ بالائی علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا، شمالی بلوچستان میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
ویک اینڈ ہونے کےباوجود سیاحوں کی بڑی تعداد نےمری اور دیگر سیاحتی علاقوں کارخ کرلیا ہے
سیاحتی علاقوں کی رونقیں چھٹی کی وجہ سے بحال ہوگئی ہیں اور وہاں کے تاجروں کے کاروبار چمک اٹھے ہیں
برف کی پیشن گوئی کے باعث سیاح بڑی تعداد میں مری پہنچ گئے ہیںجبکہ مری کی انتظامیہ نے سڑکوں پر برف ہٹانےکے لئے مشنیری کو تیار کرلیا اور عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے
جبکہ سیاحوں نے سیاحتی علاقوں کا رخ کرلیا ہے ادھر ڈرائی فروٹ کی فروخت میں سردی کی شدت بڑھنے کے باعث اضافہ ہوگیا ہے ۔