سروسس ایک ایسی حالت ہے جس میں زیادہ چکنائی والی خوراک کھانے، شراب پینے اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کے طویل مدتی انفیکشن سے جگر کے ٹشو کو نقصان پہنچتا ہے۔ایڈنبرا یونیورسٹی میں تیار کیے گئے اس طریقہ علاج میں سائنسدان مریضوں کے خون کے نمونے لیتے ہیں اور ان سے مونو سائیٹس نامی سفید خلیے نکالتے ہیں۔ یہ خلیے انفیکشن سے لڑنے والے خلیے ہیں جو عام طور پر کچھ دنوں تک خون میں رہتے ہیں اور بعد میں جسم کے بافتوں میں میکروفیجز (خلیات جو کہ خراب ٹشوز کی مرمت کرتے ہیں) بن جاتے ہیں۔
سائنسدانوں نے لیبارٹری میں مونوسائٹس کا استعمال کرتے ہوئے بڑی مقدار میں میکروفیجز بنائے اور انہیں مریضوں کے جگر میں ٹرانسپلانٹ کیا۔ماہرین کا خیال ہے کہ شدید سیروسس کے شکار افراد اس بیماری کی وجہ سے جگر کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے کم موثر میکروفیج بناتے ہیں۔ محققین پر امید ہیں کہ جسم کے باہر بنائے گئے یہ خلیے متاثرہ جگر کو بہتر طور پر ٹھیک کر کے حالت کو پلٹ دیں گے۔