اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب کے شہر ہیل میں 32 سال سے ہر رمضان میں مفت روٹی تقسیم کرنے والے نانبائی کا تعلق پاکستان سے ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری نے رمضان المبارک میں اعمال صالحہ کی نئی مثال قائم کردی۔ محنتی پاکستانی ایک نانبائی ہے اور روٹی بیچ کر اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالتا ہے لیکن اس کا دل بہت سخی ہے۔
پاکستانی نانبائی تین دہائیوں سے ہر رمضان میں مفت روٹی فراہم کر رہا ہے۔ اس کے لیے وہ اپنی کمائی سے رقم بھی دیتا ہے جبکہ مخیر حضرات بھی اس کام میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔العربیہ سے بات کرتے ہوئے پاکستانی نانبائی کا کہنا تھا کہ وہ 32 سال قبل یہاں آیا تھا اور تب سے اب تک روٹی بنا رہا ہے اور سعودی عرب میں اپنے پہلے رمضان سے مفت روٹیاں دینا شروع کر دی ہیں۔
پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ شروع میں بہت کم لوگ اس کے بارے میں جانتے تھے لیکن جیسے جیسے یہ مشہور ہوتا گیا روٹیاں کھانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔ مجھے کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی کیونکہ مفت میں روٹی لینے والوں کی تعداد بڑھ گئی تو اللہ تعالیٰ نے رحمن فرشتے بھیجے۔
پاکستانی نانبائی کی اس سروس کو نہ صرف سعودی میڈیا بلکہ مقامی سعودی حکام نے بھی سراہا تھا۔