برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، 62 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برازیل میں ساؤ پالو کے نواحی علاقے میں مسافر طیارہ مکانات سے ٹکرا گیا، طیارے میں سوار تمام 62 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ برازیل کی ریاست پارانا کے شہر کاسکاویل سے ساؤ پالو جا رہا تھا جو ڈیناہیڈو شہر کے جنگلات میں گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز میں 58 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔
برازیل کے صدر Lui Inacio Leola da Silva نے سوشل میڈیا ویب سائٹ X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بظاہر طیارے کے حادثے میں تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1.30 بجے پیش آیا۔ ووپاس ایئرلائنز کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اس طیارے میں آگ لگنے اور حادثے سے متعلق کئی ویڈیوز وائرل ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca