اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایک سال قبل پیدا ہونے والا بچہ جس کا وزن صرف ایک پاؤنڈ اور تین اونس تھا اب اپنی پہلی سالگرہ پر بالکل صحت مند ہے جس نے خود ڈاکٹروں کو بھی حیران کردیا۔
ایلی جیمز نے صرف 22 ہفتوں کے حمل کے بعد اس دنیا میں آنکھ کھولی، مارچ میں اپنی پہلی سالگرہ پر وہ سادہ الفاظ بول رہے ہیں اور چند قدم چل سکتے ہیں۔
بچے کی والدہ پالوما کو بتایا گیا کہ بچہ ذہنی اور جسمانی طور پر بیمار ہوگا اور شاید زندگی میں نارمل نہ ہو، پیدائش کے وقت عورت کی انگوٹھی بچے کی چار انگلیوں سے بڑی تھی، انہیں دو ماہ تک آئی سی یو میں رکھا گیا لیکن اس کے بعد وہ روز بروز مضبوط ہوتے گئے۔
اس نے ایک لفظ ‘دادا ادا کیا اور اب مزید بول رہا ہے۔ پیدائش سے پہلے نہ صرف اس کی ماں کی پانی کی تھیلی پھٹ گئی بلکہ وہ شدید انفیکشن کا شکار بھی ہوگئیں۔ اسی لیے 22 ہفتے کے بچے کو دنیا میں لایا گیا۔ بچے کو جس سوئی سے انجکشن لگایا گیا وہ انسانی بالوں کی طرح سب سے پتلی سوئی تھی تاکہ اسے چھوٹی رگوں میں داخل کیا جا سکے۔اب یہ بچہ مکمل طور پر صحت مند ہے اور اس میں کسی قسم کی ذہنی، نفسیاتی، جسمانی یا اعصابی بیماری کے آثار نہیں ہیں۔