شادی کی تقریب میں رس گلے پر لڑائی ، ایک شخص ہلاک

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب میں "رسگلوں” کی قلت کے باعث لڑائی جھگڑے کے بعد ایک 22 سالہ نوجوان ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ۔

یہ واقعہ بدھ کی رات بھارتی قصبے اتمد پور میں شادی کی تقریب میں پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق رسگلہ کی مٹھائی کی قلت کے باعث جھگڑا ہوا۔

مقامی پولیس افسر روی کمار گپتا نے بتایا کہ مٹھائی کی قلت پر جھگڑا سنگین لڑائی میں بدل گیا اور ایک شخص نے حاضرین پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

گپتا نے بتایا کہ 22 سالہ سنی، لڑائی کے دوران شدید زخمی ہونے کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں دم توڑ گیا اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

حملے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

گپتا نے کہا، "متاثرہ کے خاندان کی شکایت کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔”

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com