اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 80 سال سے زائد عرصے تک مسجد الحرام میں طواف
کرنے والے شیخ عواد الحربی انتقال کر گئے۔شیخ عواض الحربی کی نماز جنازہ
حرم شریف میں ادا کی گئی اور انہیں حدود حرم قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ کے بارے میں خبریں فراہم کرنے والی نجی ویب سائٹ
حرمین شریفین کے مطابق شیخ عوا ض الحربی کی عمر طویل تھی اور وہ مکہ مکرمہ کے
معمر ترین شہری تھے۔رپورٹ کے مطابق شیخ عوا ض الحربی کئی
دہائیوں سے مسجد الحرام میں پانچ وقت کی نماز ادا کر رہے تھے،
اسی وجہ سے وہ مسجد الحرام کی معروف شخصیت تھے
اور انہیں ‘کبوتر آف حرم بھی کہا جاتا تھا۔شیخ عواد الحربی کی
وفات پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔