انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر 

 

اردوورورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )  لاہور ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے صوبہ پنجاب میں انتخابی شیڈول جاری کرنے کے واضح حکم کے باوجود انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور الیکشن کمیشن کے خلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

شہری منیر احمد کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی ثالثی میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں فوری الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا اور اتوار کی رات تک انتخابی شیڈول دینا لازمی قرار دیا تھا۔ تاہم عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات کرانا لازمی ہے جس کے مطابق 60 دن رہ گئے ہیں اور انتخابی شیڈول جاری نہ ہونے سے بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر گورنر پنجاب، چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com