ملکہ الزبتھ کی قبر کی تصویر جاری کر دی گئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رواں ماہ انتقال کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آنجہانی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کو پیر کے روز سینٹ جارج چیپل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر پر سیاہ پتھر کی صلیب پر ملکہ اور ان کے شوہر فلپ کا نام کندہ ہے تاہم ابھی تک ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی کوئی سرکاری تصویر جاری نہیں کی گئی۔
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
سیاہ پتھر کی صلیب پر ملکہ الزبتھ کے ساتھ ان کے والد اور والدہ کے نام بھی کندہ ہیں اور قبر پر ان کی پیدائش اور وفات کی تاریخ بھی درج ہے۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ 1926 میں پیدا ہوئی تھیں اور اس ماہ 8 ستمبر کو ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ان کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ مقرر کیا گیا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com