400 یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف دینے کا منصوبہ زیر غور 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا جامع منصوبہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا، 400 یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف دینے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت بجلی کے بنیادی یونٹ میں مرحلہ وار اضافہ کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی سہولت بھی آئی ایم ایف کو فراہم کر دی گئی ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت ہر صارف کو اپنا بجلی کا بل قسطوں میں ادا کرنے کی اجازت دینے کی تجویز ہے، اگر آئی ایم ایف راضی ہو جائے تو معاہدہ دو ماہ کے لیے ہو سکتا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی چوری روک کر 250 ارب روپے کے ریلیف کے لیے رقم اکٹھی کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے، وزارت خزانہ اگست اور ستمبر کے بل قسطوں میں لینے کی تحریری ضمانت دے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ہنگامی صورتحال میں بجلی چوری روکنے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے، 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔