اندھیرے میں جگنو کی طرح چمکنے والا پودا تیار

سائنسی جریدے سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق محققین ایک نئی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے اندھیرے میں چمکنے والا پودا بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔اس سے قبل ان پودوں کی تخلیق کے لیے پھپھوندی سے پانچ مختلف قسم کے جین حاصل کر کے مطلوبہ پودے میں داخل کیے جاتے تھے۔
اہم بات یہ ہے کہ نئی تکنیک سے تیار کیا جانے والا پیٹونیا پلانٹ (ٹلس کا پھول )ماضی میں پیدا ہونے والے اس نوع کے پودوں کے مقابلے اندھیرے میں 100 گنا زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے تجارتی بنیادوں پر اس پلانٹ کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔یہ تحقیق لائٹ بائیو نامی ایک فرم نے کی ہے، جو ‘فائر فلائی پیٹونیا’ بھی فروخت کر رہی ہے۔

لائٹ بائیو کے سی ای او کے مطابق فائر فلائی پیٹونیا کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہم پہلے ہی دو گنا پیداوار بڑھا چکے ہیں اور جلد ہی اس میں مزید اضافہ کریں گے۔لائٹ بائیو کے مطابق لوگ اپنے باغات، گھر کے لان، کچن وغیرہ میں بھی فائر فلائی پیٹونیا کا استعمال کر رہے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca