164
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو کینیڈا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آزاد سکھ وطن کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نیجر کو کینیڈا کے شہر برٹش کولمبیا کے گوردوارے میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا
یہ بھی پڑھیں
کینیڈا میں خالصتان کے لیے ریفرنڈم، ایک لاکھ سے زائد سکھوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا
ہردیپ سنگھ سکھ علیحدگی پسند تنظیم ‘سکھس فار جسٹس کا کارکن تھا اور اس نے خالصتان کے قیام کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بھارتی حکومت نے کینیڈین حکام سے ہردیپ سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔