191
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ یونیورسٹی کے شعبہ سائنس کی عمارت میں پیش آیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو فائرنگ کی ابتدائی اطلاعات کے 3 گھنٹے بعد یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ واقعے میں مزید جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں
امریکا میں فائرنگ،4 افراد ہلاک،حملہ آوور گرفتار
حکام کے مطابق ابھی تک مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ یونیورسٹی حکام نے بھی فوری طور پر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔