ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خو شخبری،علاج ڈھونڈ لیا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین کے سائنسدانوں نے 2021 میں 59 سالہ شخص پر سیل ٹرانسپلانٹ کیا جس کے بعد مریض نے 33 ماہ تک ذیابیطس کی کوئی دوا استعمال نہیں کی۔علاج میں، چینی سائنسدانوں نے ایسے مصنوعی خلیے بنائے جو لبلبہ میں پائے جانے والے خلیوں سے مشابہت رکھتے ہیں اور انسولین پیدا کرنے اور خون میں شکر کو منظم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔مریض میں جو 25 سال سے ذیابیطس کا شکار تھا، یہ انسولین پیدا کرنے والے خلیے، جنہیں آئیلیٹس کہا جاتا ہے، مکمل طور پر ناکام ہو چکے تھے، جس کی وجہ سے مریض مکمل طور پر انسولین کے انجیکشن پر منحصر ہو جاتا تھا اور ذیابیطس کوما میں چلا جاتا تھا۔

ٹیم نے کیمیکلز کا ایک مجموعہ استعمال کیا تاکہ سٹیم سیلز کو مختلف ٹشوز کی اقسام میں تبدیل کیا جا سکے، جن میں لبلبے کے خلیات بھی شامل ہیں، اور پھر مریض کے جسم میں انسانی خلیات سے مشابہہ لیبارٹری سے تیار کردہ خلیات کو انجکشن لگایا۔ انسولین پیدا کرنے والے خلیے جو مکمل طور پر ناکارہ ہوچکے تھے ان کی جگہ مصنوعی خلیات نے لے لی اور اس طرح مریض دوبارہ انسولین بنانے کے قابل ہوگیا۔محقق اور پروفیسر ٹموتھی کیفر نے کہا کہ یہ تجربہ ذیابیطس کے لیے سیل تھراپی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ رپورٹ کے مصنف ڈاکٹر ین ہاؤ نے کہا کہ ہماری ٹیکنالوجی ذیابیطس کے علاج میں ایک انقلاب کی نمائندگی کرتی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com