100
پی ٹی آئی کے کارکن ذیشان دراز کو 15 روز کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذیشان دراز کو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سالگرہ کی تقریب کے دوران اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکن کو تین ایم اوز کے تحت اڈیالہ جیل میں نظر بند کر دیا گیا۔ پولیس نے ذیشان دراز کو ایک ماہ کے لیے حراست میں رکھنے کی سفارش کی تھی۔
پی ٹی آئی کے کارکن ذیشان دراز وزیرستان سے سائیکل پر اڈیالہ جیل پہنچے تھے اور انہیں گزشتہ شام اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اشتعال انگیز تقریر کرنے پر ذیشان دراز کو حراست میں لینے کی سفارش کی گئی۔