اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاک فوج کے 17ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھالنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے گا ئوں والوں نے ان کے بارے میں کچھ پرانی یادیں تازہ کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بچپن راولپنڈی کے علاقے ڈیری حسن آباد میں گزرا، ان کا تعلق علاقے کے معروف، مذہبی گھرانے سے ہے، عاصم منیر کا آبائی گھر ان کے سادہ طرز زندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل عاصم بچپن میں محلے میں کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ کالج روڈ پر واقع مرکزی مدرسہ دارالتوید سے قرآن پاک حفظ کیا۔ ان کے تمام بھائی اور بہنیں بھی حافظ قرآن ہیں۔
مدرسہ التجدید کے سربراہ حافظ نسیم خلیل نے بتایا کہ عاصم منیر کو 6 سے 7 سال کی عمر میں ادارے میں داخل کرایا گیا جہاں ان کے والد نے انہیں قرآن حفظ کرایا۔
رپورٹ میں جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی پر انکے محلے دارو ںنے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
گا ئوں کی ایک خاتون نے بتایا کہ عاصم منیر نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو تکلیف نہیں دی۔
ایک شخص نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر بھی اسی علاقے میں کرکٹ کھیلتے تھے اور بہت تیز گیند بازی کرتے تھے۔