کرغزستان کےصدر کے اعزازمیں وزیر اعظم ہائو س میں استقبالیہ،گارڈ آف آنر پیش

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کرغزستان کے صدر سادر ژاپاروف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ژاپاروف کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔صدر ژاپاروف کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کا معائنہ انہوں نے کیا۔

استقبالیہ کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنے وفود کے ارکان کا تعارف بھی کرایا، اور بعد ازاں صدر ژاپاروف نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔

یہ صدر ژاپاروف کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔ اس دوران معزز مہمان صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات متوقع ہیں۔

اس دورے کے دوران کرغزستان کے صدر پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے، اور دونوں ملکوں کے درمیان متعدد اہم معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں بھی دستخط کے لیے پیش کی جائیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں