مسلح حملے میں خامنہ ای کے نمائندے اور معروف عالم دین جاں بحق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران میں ایک طاقتور شیعہ عالم، آیت اللہ عباس علی سلیمانی مسلح حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق 75 سالہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو شمالی صوبے مازندران کے شہر بابولسر میں ایک حملہ آور نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ آیت اللہ عباس علی سلیمانی ایک طاقتور عالم دین ہیں جو صوبہ اصفہان کے مرکزی شہر کاشان اور جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے زاہدان میں بھی نماز جمعہ کی امامت کرتے رہے ہیں۔

وہ اس سے قبل آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندے بھی تھے اور ملک کے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے کونسل کے رکن بھی تھے۔ وہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بہت قریب سمجھے جاتے تھے۔واضح رہے کہ سپریم لیڈر خامنہ ای کے ایک اور نمائندے آیت اللہ یوسف طباطبائی پر بھی گزشتہ سال اصفہان میں چاقو سے حملہ کیا گیا تھا تاہم وہ بچ گئے تھے۔ اسی طرح گزشتہ سال اپریل میں صوبہ مشہد کے شمال مشرقی شہر میں ایک حملے میں دو علما ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca