سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب میں عام انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی گئی۔

بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قرارداد ایوان میں جمع کرادی۔

قرارداد کے مطابق ایوان نے سیاسی معاملات میں بے جا عدالتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا، حالیہ اقلیتی فیصلے سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے، وفاقی اکائیوں میں تقسیم کی راہ ہموار ہوئی ہے، ایوان سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ 3 ججوں کی بنچ کے اقلیتی فیصلے کو مسترد کرتے  ہیں، ایوان نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی غلط تشریح اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے اس کی دوبارہ تحریر پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ بھی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو پارلیمنٹ کی قرارداد سے متصادم قرار دے کر مسترد کر چکی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com