اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے حق میں قرارداد منظور کر لی ہے جس میں اسرائیل کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر فلسطینی علاقوں سے اپنا قبضہ ختم کرے۔خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان، ترکی اور قطر کی جانب سے پیش کی گئی مشترکہ قرارداد کے حق میں 124 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ 14 ممالک نے اس کی مخالفت اور 43 ممالک کے ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
قرارداد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایک سال کے اندر غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے سے اپنی موجودگی واپس لے۔اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے قرارداد کی منظوری کو شرمناک فیصلہ قرار دیا اور الزام لگایا کہ اس طرح کے اقدامات فلسطین میں دہشت گردوں کی سفارتی حمایت کر رہے ہیں۔