ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنے والا روبوٹ تیار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) گوگل کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کمپنی ڈیپ مائنڈ نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو ٹیبل ٹینس کے کھیل میں انسانوں کا مقابلہ کرسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایسا AI روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو شوقیہ انسانی کھلاڑیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔روبوٹ اب تک متعدد انسانوں سے مقابلہ کرچکا ہے اور 100 فیصد میچوں میں شوقیہ کھلاڑیوں کو شکست دے چکا ہے جب کہ شوقیہ کھلاڑیوں کے خلاف 55 فیصد میچ جیت چکا ہے۔تاہم اس روبوٹ کو بہترین کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ان کے خلاف ایک بھی میچ نہیں جیت سکے۔

ایک رپورٹ کے مطابق روبوٹ نے تمام صلاحیتوں کے حامل انسانی کھلاڑیوں کے خلاف 29 میں سے 13 میچز جیتے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ روبوٹ انسانوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈیپ مائنڈ کے مطابق روبوٹ کو ٹیبل ٹینس کے اعدادوشمار کے ڈیٹا سے تربیت دی گئی ہے اور اسے گیند کی پوزیشن، رفتار اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں تفصیلات دی گئی ہیں۔یہ روبوٹ ٹیبل ٹینس کے میچوں کے قوانین کی درست طریقے سے نقل کرتا ہے اور اس کی کارکردگی انسانوں سے بہت بہتر ہے۔یہ کھلاڑیوں کے انداز اور طرز عمل کا تجزیہ کرتا ہے اور اس کے مطابق اپنے کھیل کو تبدیل کرتا ہے۔ڈیپ مائنڈ کے سینئر اہلکار پناگ سنکیتی کے مطابق روبوٹ ہماری توقعات سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca