اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔امریکی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ الاسد ایئر بیس پر کیا گیا، ایئر بیس پر دو کاتیوشا راکٹ فائر کیے گئے، جن میں سے ایک بیس کے اندر گرا، حملے میں متعدد امریکی اہلکار زخمی ہوئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل نے تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا تھا جس کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔