یوکرین میں ریستوران پر روسی میزائل حملہ، 4 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس نے یوکرین کے شہر کراماتوسک کے ایک ریستوران پر میزائل فائر کیا

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے مشرقی شہر کراماتوسک میں میزائل داغے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

انتظامیہ کے مطابق منگل کو روس نے یوکرین کے ایک شاپنگ سینٹر اور ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا اور میزائل داغے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جس علاقے پر میزائل حملہ کیا گیا وہ یوکرین کے کنٹرول میں ہے تاہم اب روس کے زیر قبضہ علاقوں کے قریب ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ عینی شاہدین نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انھوں نے لوگوں کو مرتے دیکھا اور لوگوں کو چیختے اور مدد کے لیے پکارتے بھی دیکھا۔حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارتیں بھی دھماکے کے مرکز میں تھیں۔

واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے، روس کی جانب سے یوکرین پر فضائی حملے بھی کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یوکرین کا انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، جب کہ بعض علاقوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com