اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس سے تعلق رکھنے والے سیاح کو مصر کے جنوبی علاقے میں شارک نے نگل لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 سالہ روسی سیاح جنوبی مصر میں بحیرہ احمر میں تیراکی کر رہا تھا کہ اچانک شارک نے اس پر حملہ کر دیا۔\
تحذير فيديو يتحمل محتوى صادم..
لحظة هجوم سمكة قرش على سائح في أحد شواطئ الغردقة بمصر !
(متداول) pic.twitter.com/cAObfo97Xy
— Trendnews24 | ترند الأخبار (@trendnews_24) June 8, 2023
شارک نے پہلے سیاح کو مارا اور پھر اسے نگل لیا۔ حادثے کے وقت دیگر سیاح بھی موجود تھے جنہوں نے روسی شخص کو بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔مصری حکام کے مطابق شارک کے حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ لاش کا ایک حصہ سمندر سے نکال لیا گیا ہے جبکہ باقیات کی تلاش جاری ہے۔ شارک کے حملے کے بعد علاقے کو 3 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے جس میں غوطہ خوری، اسنارکلنگ اور سرفنگ پر پابندی ہے جب کہ ماہی گیری کی کشتیوں کو بھی علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔