اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی میں 7.5 سے زیادہ شدت کے دو زلزلے آ ئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں دوسرا زلزلہ صوبہ کہرامنماراس کے ضلع البستان میں آیا جس کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔
البستان پہلے زلزلے کا مرکز غزن ٹیپ سے 80 میل شمال میں واقع ہے جہاں صبح 7.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ البستان میں آنے والا زلزلہ آفٹر شاک نہیں تھا بلکہ یہ صبح آنے والے زلزلے سے بالکل مختلف تھا۔
یہ بھی پڑھیں
ترکی اور شام میں ہلاکتیں 10 ہزار سے زائد ہو سکتی ہیں ،امریکی زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ
البستان میں آنے والے دوسرے زلزلے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ترکی کے صوبے کہرامنماراس میں صبح کے زلزلے میں 70 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 912 اور زخمیوں کی تعداد 5 ہزار 383 ہے جب کہ شام میں 560 افراد ہلاک اور 1800 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔