روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی فوجی عدالت نے روسی جنرل اسٹاف کے ڈپٹی چیف وادیم شمرین کو ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا. روسی جنرل کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے. جرم ثابت ہونے پر انہیں 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے.
ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ عدالت نے وادیم شمرین کو 2 ماہ تک حراست میں رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں. سینئر روسی جنرل کی گرفتاری کو کچھ اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے.
گزشتہ چند ہفتوں میں ایک روسی نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف اور وزارت کے چیف آف اسٹاف یوری کزنیتسوف کو بھی رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے.
176