اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایک نئی رپورٹ میں واٹس ایپ میں چھپے ایک سنگین سیکیورٹی مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے جو دوسروں کو لوگوں کے اکاؤنٹس تک رسائی کی اجازت دے سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کا یہ سکیورٹی مسئلہ کئی سال پرانا ہے اور حیران کن طور پر کمپنی کی جانب سے اس کا کوئی حل پیش نہیں کیا گیا۔
واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اب تک اس کا حصہ نہیں تھا۔فیس بک میسنجر جیسی دیگر میسجنگ ایپس کو لاگ ان کرنے کے لیے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن واٹس ایپ بالکل مختلف ہے۔
واٹس ایپ لاگ ان کا عمل فون نمبر سے منسلک ہے اور اس سے سکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ کا 15 نئے ایموجیز متعارف ، 8 میں بہتری کا اعلان
اگر کوئی شخص کسی وجہ سے نئے فون نمبر پر سوئچ کرتا ہے اور پرانا نمبر بند کر دیتا ہے تو پرانا نمبر کسی اور کو جاری کیا جا سکتا ہے۔
چونکہ واٹس ایپ اکاؤنٹ فون نمبر سے منسلک ہے، اس لیے جس شخص کو وہ پرانا نمبر جاری کیا گیا ہے وہ بھی آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تمام پیغامات اور میڈیا فائلیں کسی ایسے شخص تک پہنچ سکتی ہیں جسے آپ جانتے تک نہیں ہیں۔
واٹس ایپ کا آئی فون کے لیے ‘پکچر ان پکچر فیچر متعارف
ماضی میں ایسے کئی واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں۔کمپنی کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ حل نہیں ہے، لیکن آپ دو قدمی تصدیق کو فعال کر کے کسی حد تک اسے روک سکتے ہیں۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اپنے فون پر واٹس ایپ کھولیں اور پھر تھری ڈاٹ مینو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے 4 نئے فیچر متعارف
سیٹنگز میں اکاؤنٹس کے آپشن پر جائیں اور ٹو سٹیپ ویریفکیشن پر کلک کر کے ٹرن آن کو منتخب کریں۔ایسا کرنے کے بعد آپ کو 6 ہندسوں کا پن کوڈ درج کرنا (اور یاد رکھنا) ہوگا جبکہ پن کوڈ کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے ایک ای میل ایڈریس بھی شامل کرنا ہوگا۔