واٹس ایپ میں سکیورٹی  کے سنگین مسئلے کا انکشاف 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  ایک نئی رپورٹ میں واٹس ایپ میں چھپے ایک سنگین سیکیورٹی مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے جو دوسروں کو لوگوں کے اکاؤنٹس تک رسائی کی اجازت دے سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کا یہ سکیورٹی مسئلہ کئی سال پرانا ہے اور حیران کن طور پر کمپنی کی جانب سے اس کا کوئی حل پیش نہیں کیا گیا۔

واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اب تک اس کا حصہ نہیں تھا۔فیس بک میسنجر جیسی دیگر میسجنگ ایپس کو لاگ ان کرنے کے لیے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن واٹس ایپ بالکل مختلف ہے۔

واٹس ایپ لاگ ان کا عمل فون نمبر سے منسلک ہے اور اس سے سکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ کا 15 نئے ایموجیز متعارف ، 8 میں بہتری کا اعلان

اگر کوئی شخص کسی وجہ سے نئے فون نمبر پر سوئچ کرتا ہے اور پرانا نمبر بند کر دیتا ہے تو پرانا نمبر کسی اور کو جاری کیا جا سکتا ہے۔

چونکہ واٹس ایپ اکاؤنٹ فون نمبر سے منسلک ہے، اس لیے جس شخص کو وہ پرانا نمبر جاری کیا گیا ہے وہ بھی آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تمام پیغامات اور میڈیا فائلیں کسی ایسے شخص تک پہنچ سکتی ہیں جسے آپ جانتے تک نہیں ہیں۔

واٹس ایپ کا آئی فون کے لیے ‘پکچر ان پکچر فیچر متعارف

ماضی میں ایسے کئی واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں۔کمپنی کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ حل نہیں ہے، لیکن آپ دو قدمی تصدیق کو فعال کر کے کسی حد تک اسے روک سکتے ہیں۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اپنے فون پر واٹس ایپ کھولیں اور پھر تھری ڈاٹ مینو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے 4 نئے فیچر متعارف

سیٹنگز میں اکاؤنٹس کے آپشن پر جائیں اور ٹو سٹیپ ویریفکیشن پر کلک کر کے ٹرن آن کو منتخب کریں۔ایسا کرنے کے بعد آپ کو 6 ہندسوں کا پن کوڈ درج کرنا (اور یاد رکھنا) ہوگا جبکہ پن کوڈ کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے ایک ای میل ایڈریس بھی شامل کرنا ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com