لاہور میں ریلی کے دوران حمزہ شہبازپر جوتا اچھال دیاگیا

تفصیلات کے مطابق سلم لیگ (ن) کے رہنما اور حلقہ این اے 118 کے امیدوار حمزہ شہباز نے انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی جو مختلف علاقوں سے گزری اور اس دوران انہوں نے کارکنوں سے بھی خطاب کیا
جب ریلی اندرون شہر لاہور کے ترنم سنیما چوک پر پہنچی تو شرکاء میں سے ایک نوجوان نے حمزہ شہباز پر جوتا پھینکا, جس کے بعد ن لیگ کے کارکنوں نے ا سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا.
ن لیگ کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ حمزہ شہباز پر جوتا پھینکنے والا نوجوان تحریک انصاف کا کارکن تھا.
مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نوجوان کو جوتا پھینکنے پر تھپڑ مارا اور کافی دیر تک تشدد کا نشانہ بنایا. اس کے بعد ن لیگ کے مقامی لیڈروں نے نوجوان کو کارکنوں کے چنگل سے بچایا اور ایک گھر میں لے گئے.
اس کے بعد حمزہ شہباز کی ریلی شیڈول کے مطابق ترنم سنیما چوک پر ختم کر دی گئی.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔