8
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لندن کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے فوراً بعد ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں حادثے کے بعد 12 میٹر لمبے طیارے کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے اور سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔ساوتھ اینڈ ایئرپورٹ کے ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ اتوار کی سہ پہر ایک سنگین حادثہ پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ مقامی حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور جلد از جلد مزید معلومات فراہم کریں گے۔حادثے کے کچھ دیر بعد، ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ہوائی اڈے کو اگلے نوٹس تک بند کر دیا گیا ہے، اور ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔