151
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)کینیڈا کے البرٹا کے شہر کیلگری کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلگری کے اسپرنگ بیک ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے والے چھوٹے طیارے میں ایک پائلٹ اور 5 مسافر سوار تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک چرچ کی تقریب میں شرکت کے لیے سالمن آرم جانے والے مسافر طیارے کا کئی گھنٹوں تک رابطہ منقطع ہوگیا جس کی اطلاع رائل کینیڈین ایئر فورس (آر سی ایم پی) کو دی گئی جس نے طیارے کی تلاش کا آپریشن شروع کردیا۔
RCMP نے کناناسکس کاؤنٹی میں ماؤنٹ بوگور کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا پتہ لگایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافرہلاک ہوگئے تاہم ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔