60
آئی ایس پی آر کے مطابق سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں ڈھونڈ نکالا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی احمد علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید سپاہی احمد علی کی عمر 26 سال ہے اور ان کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔