اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آج 7 ستمبر کو یوم فضائیہ کے موقع پر نشان حیدر پانے والے فاتح راشد منہاس شہید کے مزار پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایئر وائس مارشل خالد محمود نے راشد منہاس شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، تقریب میں راشد منہاس شہید کے بھائی انجم منہاس نے بھی شرکت کی۔
یاد رہے کہ پاکستان کے سب سے کم عمر شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے پاکستان ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے بی ایس سی مکمل کیا۔
20 اگست 1971 کو صبح 11:26 پر، پائلٹ آفیسر راشد منہاس پاکستان ایئر فورس کے مسرور ایئر بیس پر اپنے ٹرینر جیٹ T-33 پر سوار ہوئے۔
کنٹرول روم سے پہلی کلیئرنس ملتے ہی طیارہ رن وے پر چلاجب کہ ان کے انسٹرکٹر اور فلائٹ سیفٹی آفیسر مطیع الرحمان فنی خرابی کا دعویٰ کرتے ہوئے طیارے کے کاک پٹ میں گھس گئے اور انہیں بے ہوش کردیا بعد ازاں اس نے دوران پرواز طیارے کا رخ بھارت کی طرف موڑ دیا۔
راشد منہاس اپنے انسٹرکٹر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور مزاحمت کرتے رہے۔
انہوں نے پاکستانی حدود میں ٹھٹھہ کے قریب طیارہ گرایا، غدار کی کوشش کو ناکام بنایا اور شہادت کا پیالہ پیا۔