297
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) محبت اورانتقام کا ایک انوکھا واقعہ ، ایک شخص نے بیوی کے دھوکے کے بعد انتقام کی خاطر بیوی کے نئے شوہر کی پہلی بیوی سے شادی کر لی۔
محبت اورانتعام کا ایک انوکھا واقعہ بھارت کے شہر کھگڑیا میں پیش آیا۔ ہردیاگاؤں کے رہنے والے نیرج نامی شخص نے 2009 میں روبی سے شادی کی تھی اور ان کے 4 بچے تھے۔
روبی کا 2022 میں مکیش کمار سنگھ نامی شخص کے ساتھ غیر ازدواجی تعلق تھا اور اسی شخص کے ساتھ فرار ہوگئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش کی یہ بھی دوسری شادی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
جوبائیڈن نے دوسری بیوی کو شادی کیلئےکیسے راضی کیا ؟جانیے دلچسپ راز
مکیش کی پہلی بیوی سے 2 بچے تھے جن کا نام بھی روبی دیوی تھا۔نیرج نے مکیش سے بدلہ لینے کے لیے مکیش کی پہلی بیوی سے رابطہ کیا اور دونوں نے پنچایت بلائی ۔
پنچایت نے فیصلہ بھی سنایا لیکن مکیش نے پنچایت کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا، بعد میں نیرج اور روبی دیوی نے بھی شادی کرلی۔