اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر تحریک انصاف اور (ق) لیگ کی صوبائی پارلیمانی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا جب کہ دونوں جماعتوں نے اپنے بیرون ملک ارکان کو واپس آنے کی ہدایت کردی ہے۔
لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں کی صوبائی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس 2 جنوری کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمبر گیم مکمل ہونے کے بعد اعتماد کے ووٹ کا عمل آگے بڑھایا جائے گا جب کہ اس موقع پر اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلی پنجاب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا، ن لیگ
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے غیر ملکی ارکان کو بھی واپس آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت کا پہیہ جام کر دیا ہے، شفاف الیکشن کے بعد عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل حل کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں