مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت ناگزیر ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ، مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت ناگزیر ہے، باہمی تعاون سے پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔

 کچھ عناصر نے عوام اور فوج کے تعلقات پر حملہ کرنے کی مذموم کوشش کی جسے ا صبر اور سمجھ سے ناکام بنایا۔

یوم دفاع کے موقع پر میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے مزار پر تقریب ہوئی جس میں صدر پاکستان عارف علوی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یوم دفاع و شہدا ہماری قومی اور عسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے، یہ دن ہمیں ہماری مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، 1965 کی جنگ میں مسلح افواج نے جرات، پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا، قومی اتحاد اور یکجہتی کا عظیم جذبہ 65 کی جنگ میں نظر آیا، اسی جذبے سے ہم نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک فوج اپنے نظم و ضبط اور اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کی بدولت دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہماری امتیازی خصوصیات ہیں ، وطن کا دفاع پاک فوج کے ہر افسر اور سپاہی کا عزم ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کے کارنامے ہمارے لیے قابل تقلید مثالیں ہیں۔ یہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ حال ہی میں کچھ عناصر نے عوام اور فوج کے تعلقات پر حملہ کرنے کی مذموم کوشش کی، پاک فوج نے بطور قومی ادارہ اسے بڑے صبر اور فہم سے ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے جس جذبے سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پاک فوج عوام کی خواہشات اور امنگوں کا محور ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔