اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) ایران میں ایک اور سکول کی طالبہ اپنے سکول پر چھاپے کے دوران ماری گئی ہے۔دی گارڈین کی خبر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اسے زدوکوب کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بچوں سے اسکول میں حکومت کے حق میں گانا گانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اسکول کے بچوں کو زدوکوب کیا، اس واقعے کے بعد احتجاج کی نئی لہر دوڑ گئی، یہ واقعہ 13 اکتوبر کو پیش آیا۔ اردبیل میں 15 سالہ لڑکی ارسا پنہی اسکول کے ان متعدد طالب علموں میں سے ایک تھی جو اس واقعے میں زخمی ہوئی تھیں، بعد میں اس کی موت ہوگئی۔
دی گارڈین کے مطابق ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سکیورٹی فورسز نوجوان کی موت کی ذمہ دار نہیں ہیں۔ پنہی کا چچا ہونے کا دعویٰ کرنے والا ایک شخص ٹی وی پر آیا اور کہا کہ اس کی موت دل کی بیماری سے ہوئی ہے۔
اساتذہ یونین نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا جس میں جمعہ کی ہلاکت کے بعد "ظالمانہ اور غیر انسانی چھاپے” کی مذمت کی گئی اور ایران کے وزیر تعلیم یوسف نوری کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ گرفتار
106