183
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد ایک خاتون کے مثانے سے 1200 سے زائد پتھریاں نکال دیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ خاتون کے پتے کے مثانے سے 1200 سے زائد چھوٹی پتھریاں نکالی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق خاتون اپھارہ اور بدہضمی کی شکایات کے ساتھ چنئی کے ایک اسپتال گئی جہاں اسکین سے پتے کی پتھری کا انکشاف ہوا۔ تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم نے فوری طور پر خاتون کا آپریشن کرکے پتھری نکالنے کا فیصلہ کیا، ڈاکٹروں کے مطابق 1240 پتھری 2 ملی میٹر سے بڑی تھی۔
آپریٹنگ ٹیم کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ’’میں نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں کبھی کسی کے جسم میں اتنے پتھر نہیں دیکھے۔رپورٹس کے مطابق خاتون کو کامیاب آپریشن کے 2 دن بعد ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہے۔