182
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی ہوگئی۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور پلک جھپکتے ہی ڈالر 299 روپے تک جا پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں
ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ، 300روپے تک جا پہنچا
جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک کرنسی کی قدر میں زبردست کمی دیکھی گئی، ڈالر کی قدر میں 10 روپے 93 پیسے کی کمی سے 288 روپے کا ہو گیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر مجموعی طور پر 14 روپے 284 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔