غزہ میں عارضی جنگ بندی کا عمل شروع ہو گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عارضی جنگ بندی غزہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوئی ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گی۔

آج سہ پہر تک (پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے) حماس ابتدائی طور پر 13 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کر دے گی۔

قطر میں ثالثی کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کو روزانہ کی بنیاد پر رہا کیا جائے گا اور 4 روز میں مجموعی طور پر 50 مغویوں کو رہا کیا جائے گا، جنگ بندی کے فوری بعد غزہ میں انسانی امداد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

قطری اعلامیہ کے مطابق جنگ بندی جامع ہوگی اور اس کا اطلاق شمالی غزہ کے ساتھ ساتھ جنوبی غزہ پر بھی ہوگا۔

قطری ترجمان کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کو شام چار بجے رہا کیا جانا ہے اور توقع ہے کہ معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔

اس معاہدے کا مقصد شمالی اور جنوبی غزہ میں مکمل جنگ بندی کرنا ہے، جس کے بعد حماس اپنے 200 یرغمالیوں میں سے کچھ کو رہا کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کو ایک دن کے لیے ملتوی کردیا تھا، اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی جمعہ سے شروع ہوگی، اس سے قبل کسی

قیدی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

تاہم جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد بھی لڑائی جاری رہی، حکام کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کا ایک ہسپتال بمباری کے اہداف میں شامل تھا، دونوں فریقوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ لڑائی دوبارہ شروع ہونے سے پہلے وقفہ عارضی ہو گا۔

واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 7 ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں جب کہ 36 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔