233
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) دس سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کر دیا
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانے کی حدود سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا، بچہ برقعہ پہن کر آیا اور گلی میں ماں کا پیچھا کیا اور فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نادیہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ ملزم سجاول نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بچے نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جس سے اہلکاروں کی جان بچ گئی۔ پولیس نے بچے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔